(رائٹر) امریکہ نے شام میں جنگ بندی کے دوران فضا ئی حملے کرکے بیسیوں شامی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے جس سے امریکہ اور روس کی ثالثی سے ہونے والی جنگ بندی خطرے میں پڑگئی ہے۔
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا گیا ہے کیوں کہ ماسکو
اورواشنگٹن حکومت کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔
شام کے مشرقی شہر دیرالزور کے نواح میں واقع ایک فوجی اڈے پر امریکہ کے لڑاکا طیاروں نے بمباری کی ہے جس کے نتیجہ میں 62فوجی ہلاک اور ایک سو زخمی ہوگئے ہیں۔